سورة الرعد - آیت 23
جَنَّاتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا وَمَن صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّاتِهِمْ ۖ وَالْمَلَائِكَةُ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِم مِّن كُلِّ بَابٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ہمیشگی کے باغات، جن میں وہ داخل ہوں گے اور ان کے باپ دادوں اور ان کی بیویوں اور ان کی اولادوں میں سے جو نیک ہوئے اور فرشتے ہر دروازے میں سے ان پر داخل ہوں گے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5۔ بدل کل من عُقۡبَى ٱلدَّارِ یہ ترجمہ اس لحاظ سے ہے کہ ” عَدۡن “ کے معنی رہنے کے ہیں۔ بعض مفسرین کہتے ہیں کہ عدن جنت میں ایک مقام کا نام ہے۔ اس تفسیر کے مطابق ” جَنَّٰتُ عَدۡن“ کا ترجمہ ” عدن کے باغ“ ہوگا۔ اس صورت میں یہ عُقۡبَى ٱلدَّارِ سے بدل البعض ہوگا۔ (از روح)۔ ف 6۔ وہ بھی ان کے ساتھ جنت میں داخل ہوں گے نیک ہونا بہرحال شرط ہے صرف رشتہ داری کا تعلق کافی نہیں۔