سورة الرعد - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 1۔ اس سورۃ کے مکی یا مدنی ہونے میں مفسرین کا اختلاف ہے بعض اسے مکی کہتے ہیں اور بعض مدنی۔ اور بعض کہتے ہیں یہ ہے تو مدنی لیکن اس کی دو آیتیں (31۔32) مکی ہیں۔ جابر (رح) بن زید (ایک تابعی) کہتے ہیں اس سورۃ کے میت کے پاس پڑھنے سے اس کی جان سہولت سے نکلتی ہے۔ اس کے فضائل میں کچھ روایات بھی مذکور ہیں جن کو محدثین (رح) نے موضوع کہا ہے۔ (شوکانی۔ روح)