سورة یوسف - آیت 47
قَالَ تَزْرَعُونَ سَبْعَ سِنِينَ دَأَبًا فَمَا حَصَدتُّمْ فَذَرُوهُ فِي سُنبُلِهِ إِلَّا قَلِيلًا مِّمَّا تَأْكُلُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس نے کہا تم سات سال پے درپے کاشت کرو گے تو جو کاٹو اسے اس کے خوشے میں رہنے دو، مگر تھوڑا سا وہ جو تم کھالو۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 1۔ یا سات سال تک لگا تار کھیتی کرو گے۔ (ابن کثیر)۔ ف 2۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ غلہ خراب نہ ہوگا اور اس کے چھلکے بھی جانوروں کے لئے محفوظ رہیں گے۔