سورة یوسف - آیت 10
قَالَ قَائِلٌ مِّنْهُمْ لَا تَقْتُلُوا يُوسُفَ وَأَلْقُوهُ فِي غَيَابَتِ الْجُبِّ يَلْتَقِطْهُ بَعْضُ السَّيَّارَةِ إِن كُنتُمْ فَاعِلِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ان میں سے ایک کہنے والے نے کہا یوسف کو قتل نہ کرو اور اسے کسی اندھے کنویں میں پھینک دو، کوئی راہ چلتا قافلہ اسے اٹھا لے گا، اگر تم کرنے ہی والے ہو۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 4۔ نکال کر اپنے دیس میں لے جائے گا۔ یوسف ( علیہ السلام) کی جان بھی بچ جائے گی اور تمہارا مطلب بھی پورا ہوجائے گا۔ (ابن کثیر)۔