سورة یوسف - آیت 4

إِذْ قَالَ يُوسُفُ لِأَبِيهِ يَا أَبَتِ إِنِّي رَأَيْتُ أَحَدَ عَشَرَ كَوْكَبًا وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ رَأَيْتُهُمْ لِي سَاجِدِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

جب یوسف نے اپنے باپ سے کہا اے میرے باپ! بے شک میں نے گیارہ ستاروں اور سورج اور چاند کو دیکھا ہے، میں نے انھیں دیکھا کہ مجھے سجدہ کرنے والے ہیں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 5۔ حضرت یعقوب ( علیہ السلام) جو حضرت اسحاق ( علیہ السلام) کے بیٹے اور حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) کے پوتے تھے۔ حدیث میں ہے الکریم ابن الکریم ابن الکریم ابن الکریم۔ یوسف ( علیہ السلام) بن یعقوب ( علیہ السلام) بن اسحاق ( علیہ السلام) بن ابراہیم ( علیہ السلام)۔ (موضح)۔