سورة ھود - آیت 83
مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ ۖ وَمَا هِيَ مِنَ الظَّالِمِينَ بِبَعِيدٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
جو تیرے رب کے ہاں سے نشان لگائے ہوئے تھے اور وہ ان ظالموں سے ہرگز کچھ دور نہیں۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 12۔ یعنی آج جو لوگ ظلم کی روش پر چل رہے ہیں ( جیسے کفار مکہ) ان پر بھی نزولِ عذاب بعید قیاس نہیں۔ عذاب اگر قوم لوط پر آسکتا تھا تو ان پر بھی آسکتا ہے۔