سورة ھود - آیت 77

وَلَمَّا جَاءَتْ رُسُلُنَا لُوطًا سِيءَ بِهِمْ وَضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا وَقَالَ هَٰذَا يَوْمٌ عَصِيبٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور جب ہمارے بھیجے ہوئے لوط کے پاس آئے، وہ ان کی وجہ سے مغموم ہوا اور ان سے دل تنگ ہوا اور اس نے کہا یہ بہت سخت دن ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1۔ یہ فرشتے گئے لڑکے بنکر اور حضرت لوط ( علیہ السلام) کو اس قوم کی خو معلوم تھی، اس سے خفا ہوئے کہ لڑائی کرنی پڑی۔ (موضح)۔