سورة ھود - آیت 75
إِنَّ إِبْرَاهِيمَ لَحَلِيمٌ أَوَّاهٌ مُّنِيبٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بے شک ابراہیم تو نہایت بردبار، بہت آہ و زاری کرنے والا، رجوع کرنے والا ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 10۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان کی بحث و تکرار کا برا نہ مانا بلکہ ان کا نہایت پیار سے ذکر کیا۔