سورة ھود - آیت 60

وَأُتْبِعُوا فِي هَٰذِهِ الدُّنْيَا لَعْنَةً وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ أَلَا إِنَّ عَادًا كَفَرُوا رَبَّهُمْ ۗ أَلَا بُعْدًا لِّعَادٍ قَوْمِ هُودٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور ان کے پیچھے اس دنیا میں لعنت لگا دی گئی اور قیامت کے دن بھی۔ سن لو! بے شک عاد نے اپنے رب سے کفر کیا۔ سن لو! عاد کے لیے ہلاکت ہے، جو ہود کی قوم تھی۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 9۔ یعنی قیامت کے دن یوں پکاریں گے۔ (موضح)۔ سری سے روایت ہے کہ قوم عاد کے بعد اللہ تعالیٰ نے کوئی نبی نہیں بھیجا مگر اس نے عاد پر لعنت کی۔ یا ” اتبعوا“ کے معنی یہ ہیں۔ ” ان پر دنیا میں بھی لعنت اور آخرت میں بھی۔“ (شوکانی)۔