سورة ھود - آیت 50

وَإِلَىٰ عَادٍ أَخَاهُمْ هُودًا ۚ قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُ ۖ إِنْ أَنتُمْ إِلَّا مُفْتَرُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور عاد کی طرف ان کے بھائی ہود کو (بھیجا)۔ اس نے کہا اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمھارا کوئی معبود نہیں۔ تم تو محض جھوٹ باندھنے والے ہو۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6۔ یہ عطف بیان ہے ” أَخَاهُمۡ “ سے۔ (تشریح کے لئے دیکھئے سورۃ اعراف آیت 65)۔ ف 7۔ اللہ نے ہرگز انہیں اپنا شریک نہیں بنایا۔