سورة یونس - آیت 69
قُلْ إِنَّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ لَا يُفْلِحُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کہہ دے بے شک جو لوگ اللہ پرجھوٹ باندھتے ہیں وہ فلاح نہیں پائیں گے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8۔ یعنی جھوٹ بکتے ہیں اور اللہ تعالیٰ پر افتراء پردازی کرنے والے تو کسی طور بھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔ (شوکانی)