سورة یونس - آیت 53
وَيَسْتَنبِئُونَكَ أَحَقٌّ هُوَ ۖ قُلْ إِي وَرَبِّي إِنَّهُ لَحَقٌّ ۖ وَمَا أَنتُم بِمُعْجِزِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور وہ تجھ سے پوچھتے ہیں کیا یہ سچ ہی ہے؟ تو کہہ ہاں! مجھے اپنے رب کی قسم! یقیناً یہ ضرور سچ ہے اور تم ہرگز عاجز کرنے والے نہیں ہو۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2۔ جب کفار کو ان کے سوال ” مَتَىٰ هَٰذَا ٱلۡوَعۡدُ “ کا مذکورہ جواب دیا گیا تو انہوں نے اسی سلسلہ میں آنحضرت ﷺ سے دوبارہ سوال کیا ” أَحَقٌّ هُوَ“ کہ کیا یہ عذاب برحق ہے۔ اس کے جواب میں فرمایا : قُلۡ إِي وَرَبِّي مطلب یہ ہے کہ عذاب برحق ہے اور تم ہمارے عذاب سے بھاگ کر کہیں نہیں جاسکتے اور نہ اس کو کسی طور روک سکتے ہو۔ (کبیر)۔