سورة التوبہ - آیت 116

إِنَّ اللَّهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ يُحْيِي وَيُمِيتُ ۚ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بے شک اللہ ہی ہے جس کے لیے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے، زندگی بخشتا اور موت دیتا ہے اور تمھارے لیے اللہ کے سوا نہ کوئی دوست ہے اور نہ کوئی مدد گار۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 انہوں نے بعض لوگوں کو غزوہ تبوک میں گھروں میں ٹھہرنے کی اجازت دیدی یا مشرکین کیلئے دعائے مغفرت کی۔ (تذکیر)۔