سورة التوبہ - آیت 90
وَجَاءَ الْمُعَذِّرُونَ مِنَ الْأَعْرَابِ لِيُؤْذَنَ لَهُمْ وَقَعَدَ الَّذِينَ كَذَبُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ ۚ سَيُصِيبُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بدویوں میں سے بہانے بنانے والے آئے، تاکہ انھیں اجازت دی جائے اور وہ لوگ بیٹھ رہے جنھوں نے اللہ اور اس کے رسول سے جھوٹ بولا۔ ان میں سے ان لوگوں کو جنھوں نے کفر کیا، جلد ہی درد ناک عذاب پہنچے گا۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 3 جو مدینہ کے اطراف اور دورسر صحرائی علاقوں میں رہتے تھے۔ ف 4 یعنی دل سے کافر ہیں چاہے زبان سے ایمان کا دعویٰ ہی کیوں نہ کرتے ہوں۔ ف 5 دنیا میں قید اور قتل ہوں گے اور آخرت میں آگ کا ایندھن بنیں گے۔