سورة البقرة - آیت 123

وَاتَّقُوا يَوْمًا لَّا تَجْزِي نَفْسٌ عَن نَّفْسٍ شَيْئًا وَلَا يُقْبَلُ مِنْهَا عَدْلٌ وَلَا تَنفَعُهَا شَفَاعَةٌ وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اس دن سے بچو جب نہ کوئی جان کسی جان کے کچھ کام آئے گی اور نہ اس سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ اسے کوئی سفارش نفع دے گی اور نہ ان کی مدد کی جائے گی۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 : یہاں سے دوبارہ اہل کتاب کو متنبہ کیا جا رہا ہے کہ اوپر بیان کی ہوئی بد کرداریوں کی و جہ سے تم ظالم ٹھہرتے ہو سواب امامت وقیادت امت محمدیہ کو مل رہی ہےوہ ہی حضرت ابراہیم کےجانشین ہوں گے۔ (ترجمان) اس سے دوبارہ آنحضرت (ﷺ) کی اتباع پر ابھارنا مقصود ہے۔ (شوکانی )