سورة التوبہ - آیت 56
وَيَحْلِفُونَ بِاللَّهِ إِنَّهُمْ لَمِنكُمْ وَمَا هُم مِّنكُمْ وَلَٰكِنَّهُمْ قَوْمٌ يَفْرَقُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور وہ اللہ کی قسم کھاتے ہیں کہ بے شک وہ ضرور تم میں سے ہیں، حالانکہ وہ تم میں سے نہیں اور لیکن وہ ایسے لوگ ہیں جو ڈرتے ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 یعنی محض تمہارے ڈر کے مارے تم میں سے ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ نفاق انسان کے اندر بزدلی اور دوسروں کا خو ف پیدا کرتا ہے۔