سورة الانفال - آیت 69

فَكُلُوا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلَالًا طَيِّبًا ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

سو اس میں سے کھاؤ جو تم نے غنیمت حاصل کی، اس حال میں کہ حلال، طیب ہے اور اللہ سے ڈرو۔ بے شک اللہ بے حد بخشنے والا، نہایت مہربان ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7 مروی ہے کہ ان دو آیتوں کے نزول کے بعد صحابہ (رض) نے فدیہ کے مال سے اپنے ہاتھ کھینچ لئے۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی اس میں پچھلی غلطی معافی دیتے ہوئے فدیہ کا مال کو کھانا جائز قرار دیا گیا۔ ( کبیر )