سورة الانفال - آیت 54

كَدَأْبِ آلِ فِرْعَوْنَ ۙ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ كَذَّبُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ فَأَهْلَكْنَاهُم بِذُنُوبِهِمْ وَأَغْرَقْنَا آلَ فِرْعَوْنَ ۚ وَكُلٌّ كَانُوا ظَالِمِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

(ان کا حال) فرعون کی آل اور ان لوگوں کے حال کی طرح (ہوا) جو ان سے پہلے تھے، انھوں نے اپنے رب کی آیات کو جھٹلایا تو ہم نے انھیں ان کے گناہوں کی وجہ سے ہلاک کردیا اور ہم نے فرعون کی آل کو غرق کیا اور وہ سب ظالم تھے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 5 اگر گنہگار نہ ہوتے اور صحیح طرز عمل اختیار کر ن تو اللہ تعالیٰ کو ان سے کوئی ذاتی بیر نہ تھا کہ انہیں بلاوجہ ہلاک یا غر کردیتا۔