سورة الانفال - آیت 20
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَوَلَّوْا عَنْهُ وَأَنتُمْ تَسْمَعُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کا اور اس کے رسول کا حکم مانو اور اس سے منہ نہ پھیرو، جب کہ تم سن رہے ہو۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 11 کفار کو تہدید کے بعد اب مسلمانوں کو تا دیب کی ہے کی جب تمہیں کسی معاملے میں رسو (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا حکم ہوجائے تو اس کے خلاف کسی کی نہ نسے۔ ابتدا سورۃ میں اموال غنیمت کے متعلق اختلاف کو ختم کرنے کے لیے قل الانفال اللہ اولر سول کا اعلان فرمایا تھا اور اطاعت رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایمان کی شرط قراردیا تھا پھر درمیان میں اپنے انعامات کا ذکر فرمائے اور اب پہلے کلام کو بھر اطاعت کی تلقین پر ختم فرمایا۔ ( کبیر۔ (