سورة الاعراف - آیت 205

وَاذْكُر رَّبَّكَ فِي نَفْسِكَ تَضَرُّعًا وَخِيفَةً وَدُونَ الْجَهْرِ مِنَ الْقَوْلِ بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ وَلَا تَكُن مِّنَ الْغَافِلِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اپنے رب کو اپنے دل میں عاجزی سے اور خوف سے اور بلند آواز کے بغیر الفاظ سے صبح و شام یاد کر اور غافلوں سے نہ ہو۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 8 صحیح سے مراد فجر کی نماز کے بعد سے لیکے طلوع شمس تک کا وقت مرد ہے ان اوقات میں حضور قلب سے ذکر سے الہی دل کو غفلت دور کنے میں بے حد مفید ہے۔ ( ابن کثیر)