سورة الاعراف - آیت 181
وَمِمَّنْ خَلَقْنَا أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِالْحَقِّ وَبِهِ يَعْدِلُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ان لوگوں میں سے جنھیں ہم نے پیدا کیا کچھ لوگ ایسے ہیں جو حق کے ساتھ رہنمائی کرتے اور اسی کے ساتھ انصاف کرتے ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 مراد صحا بہ کرام (رض) تابعین (رح) یعنی سلف صالح اور وہ لوگ جو ان کے راستے کو چھوڑ کر نئے نئے طر یقے اختیار نہیں کرتے، حدیث میں ہے کہ میری امت میں سے ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم رہے گا۔ ( بخاری مسلم)