سورة الاعراف - آیت 159

وَمِن قَوْمِ مُوسَىٰ أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِالْحَقِّ وَبِهِ يَعْدِلُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور موسیٰ کی قوم میں سے کچھ لوگ ہیں جو حق کے ساتھ رہنمائی کرتے اور اسی کے ساتھ انصاف کرتے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 مراد ہیں وہ یہودی جو تورات پر قائم رہے یا نبی (ﷺ) پر ایمان لے آئے جیسے عبد اللہ بن سلام اور ان ساتھی، ( کبیر )