سورة الاعراف - آیت 94
وَمَا أَرْسَلْنَا فِي قَرْيَةٍ مِّن نَّبِيٍّ إِلَّا أَخَذْنَا أَهْلَهَا بِالْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ لَعَلَّهُمْ يَضَّرَّعُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ہم نے کسی بستی میں کوئی نبی نہیں بھیجا مگر اس کے رہنے والوں کو تنگی اور تکلیف کے ساتھ پکڑا، تاکہ وہ گڑ گڑائیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 11۔ اور پھر بستی والوں نے ان کی تکذب کی تو ہم نے ان کو تکالیف و شدائد میں گرفتار کرلیا کیونکہ سنت الٰہی یہی رہی ہے (رازی) ف1 یعنی اپنی روش پر نادم ہوں اور ہمارے حضور توبہ واستغفارکریں مغر جب انہوں نے ایسا نہ کیا تو........(ابن کثیر)