أَبْوَابُ الْجَنَائِزِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي التَّشْدِيدِ عِنْدَ الْمَوْتِ ضعيف حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ الْهَادِ عَنْ مُوسَى بْنِ سَرْجِسَ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِالْمَوْتِ وَعِنْدَهُ قَدَحٌ فِيهِ مَاءٌ وَهُوَ يُدْخِلُ يَدَهُ فِي الْقَدَحِ ثُمَّ يَمْسَحُ وَجْهَهُ بِالْمَاءِ ثُمَّ يَقُولُ اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى غَمَرَاتِ الْمَوْتِ أَوْ سَكَرَاتِ الْمَوْتِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ
کتاب: جنازے کے احکام ومسائل
موت کے وقت کی سختی کا بیان
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کودیکھا کہ آپ سکرات کے عالم میں تھے ، آپ کے پاس ایک پیالہ تھا ،جس میں پانی تھا،آپ پیالے میں اپناہاتھ ڈالتے پھر اپنے چہرے پر ملتے اور فرماتے : ' اللَّہُمَّ! أَعِنِّی عَلَی غَمَرَاتِ الْمَوْتِ ' أَوْ 'سَکَرَاتِ الْمَوْتِ'.(اے اللہ ! سکرات الموت میں میری مدد فرما)۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔
تشریح :
نوٹ:(سند میں موسیٰ بن سرجس مجہول الحال راوی ہیں)
نوٹ:(سند میں موسیٰ بن سرجس مجہول الحال راوی ہیں)