جامع الترمذي - حدیث 964

أَبْوَابُ الحَجِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بابٌ(أين يصلي اظهر يوم التروية) صحيح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْوَزِيرِ الْوَاسِطِيُّ الْمَعْنَى وَاحِدٌ قَالَا حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ قَالَ قُلْتُ لِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ حَدِّثْنِي بِشَيْءٍ عَقَلْتَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيْنَ صَلَّى الظُّهْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ قَالَ بِمِنًى قَالَ قُلْتُ فَأَيْنَ صَلَّى الْعَصْرَ يَوْمَ النَّفْرِ قَالَ بِالْأَبْطَحِ ثُمَّ قَالَ افْعَلْ كَمَا يَفْعَلُ أُمَرَاؤُكَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ يُسْتَغْرَبُ مِنْ حَدِيثِ إِسْحَقَ بْنِ يُوسُفَ الْأَزْرَقِ عَنْ الثَّوْرِيِّ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 964

کتاب: حج کے احکام ومسائل آٹھ ذوالحجہ کو ظہر کی نماز کہاں پڑھی جائے گی؟ عبدالعزیزبن رفیع کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے کہا: مجھ سے آپ کوئی ایسی بات بیان کیجیے جو آپ نے رسول اللہﷺ سے یاد کررکھی ہو۔بتائیے آپ نے آٹھویں ذی الحجہ کو ظہر کہاں پڑھی؟انہوں نے کہا: منیٰ میں، (پھر)میں نے پوچھا: اور کوچ کے دن عصر کہاں پڑھی؟کہا: ابطح میں لیکن تم ویسے ہی کرو جیسے تمہارے امراء وحکام کرتے ہیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲- اور اسحاق بن یوسف الازرق کی روایت سے غریب جانی جاتی ہے جسے انہوں نے ثوری سے روایت کی ہے ۔