أَبْوَابُ الحَجِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ باب(ما جاء فی یوم الحج الأكبر) صحيح حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ يَوْمُ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ يَوْمُ النَّحْرِ قَالَ أَبُو عِيسَى وَلَمْ يَرْفَعْهُ وَهَذَا أَصَحُّ مِنْ الْحَدِيثِ الْأَوَّلِ وَرِوَايَةُ ابْنِ عُيَيْنَةَ مَوْقُوفًا أَصَحُّ مِنْ رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ مَرْفُوعًا هَكَذَا رَوَى غَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ الْحُفَّاظِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيٍّ مَوْقُوفًا وَقَدْ رَوَى شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيٍّ مَوْقُوفًا
کتاب: حج کے احکام ومسائل
حج اکبر کے دن کے بیان میں
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حج اکبر(بڑے حج) کادن دسویں ذی الحجہ کادن ہے ۱؎ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ا بن ابی عمر نے اسے مرفوع نہیں کیا ہے اوریہ پہلی حدیث سے زیادہ صحیح ہے اورابن عیینہ کی موقوف روایت محمد بن اسحاق کی مرفوع روایت سے زیادہ صحیح ہے۔ اسی طرح بہت سے حفاظ حدیث نے اسے بسند ابی اسحاق سبیعیعن عبداللہ بن مرہ عنحارثعن علی موقوفاًروایت کیا ہے ، شعبہ نے بھی ابواسحاق سبیعی سے روایت کی ہے انہوں نے یوں کہا ہے 'عن عبداللہ بن مرہ عن الحارث عن علی موقوفا'۲؎ ۔
تشریح :
۱؎ : دسویں تاریخ کو حج اکبر(بڑا حج) اس لیے کہاجاتاہے کہ اسی دن حج کے اکثر افعال انجام دیئے جاتے ہیں، مثلاً جمرئہ عقبہ کی رمی (کنکری مارنا)، حلق(سرمنڈوانا) ، ذبح ، طواف زیارت وغیرہ اعمال حج، اورعوام میں جو یہ مشہورہے کہ حج اکبراس حج کو کہتے ہیں جس میں دسویں تاریخ جمعہ کو آپڑی ہو، تو اس کی کوئی اصل نہیں، رہی طلحہ بن عبیداللہ بن کرز کی روایت ' أفضل الأيام يوم عرفه وإذا وافق يوم جمعة فهو أفضل من سبعين حجة في غير يوم جمعة' تو یہ مرسل ہے، اوراس کی سندبھی معلوم نہیں، اورحج اصغرسے جمہورعمرہ مرادلیتے ہیں اورایک قول یہ بھی ہے کہ حج اصغریوم عرفہ ہے اورحج اکبریوم النحر۔ ۲؎ : یعنی شعبہ والی روایت میں ابواسحاق سبیعی اورحارث کے درمیان عبداللہ بن مرہ کے واسطے کااضافہ ہے جب کہ دیگرحفاظ کی روایت میں ایسانہیں ہے۔