جامع الترمذي - حدیث 954

أَبْوَابُ الحَجِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الرُّخْصَةِ لِلرِّعَائِ أَنْ يَرْمُوا يَوْمًا وَيَدَعُوا يَوْمًا​ صحيح حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي الْبَدَّاحِ بْنِ عَدِيٍّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْخَصَ لِلرِّعَاءِ أَنْ يَرْمُوا يَوْمًا وَيَدَعُوا يَوْمًا قَالَ أَبُو عِيسَى هَكَذَا رَوَى ابْنُ عُيَيْنَةَ وَرَوَى مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي الْبَدَّاحِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ عَنْ أَبِيهِ وَرِوَايَةُ مَالِكٍ أَصَحُّ وَقَدْ رَخَّصَ قَوْمٌ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ لِلرِّعَاءِ أَنْ يَرْمُوا يَوْمًا وَيَدَعُوا يَوْمًا وَهُوَ قَوْلُ الشَّافِعِيِّ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 954

کتاب: حج کے احکام ومسائل چرواہوں کو ایک دن چھوڑ کرایک دن جمرات کی رمی کرنے کی رخصت ہے​ عدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی اکرمﷺ نے چرواہوں کو رخصت دی کہ ایک دن رمی کریں اور ایک دن چھوڑدیں ۱؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- اسی طرح ابن عیینہ نے بھی روایت کی ہے، اورمالک بن انس نے بسندعبداللہ بن ابی بکرعن أبیہ عن ابی البداح بن عاصم بن عدیعن أبیہ عاصم روایت کی ہے، اورمالک کی روایت زیادہ صحیح ہے، ۲- اہل علم کی ایک جماعت نے چرواہوں کو رخصت دی ہے کہ وہ ایک دن رمی کریں اور ایک دن ترک کردیں۔
تشریح : ۱؎ : یعنی چرواہوں کے لیے جائزہے کہ وہ ایّام تشریق کے پہلے دن گیارہویں کی رمی کریں پھروہ اپنے اونٹوں کو چرانے چلے جائیں پھرتیسرے دن یعنی تیرہویں کو دوسرے اورتیسرے یعنی بارہویں اورتیرہویں دونوں دنوں کی رمی کریں، اس کی دوسری تفسیریہ ہے کہ وہ یوم النحرکوجمرئہ عقبہ کی رمی کریں پھراس کے بعدوالے دن گیارہویں اوربارہویں دونوں دنوں کی رمی کریں اورپھرروانگی کے دن تیرہویں کی رمی کریں۔ ۱؎ : یعنی چرواہوں کے لیے جائزہے کہ وہ ایّام تشریق کے پہلے دن گیارہویں کی رمی کریں پھروہ اپنے اونٹوں کو چرانے چلے جائیں پھرتیسرے دن یعنی تیرہویں کو دوسرے اورتیسرے یعنی بارہویں اورتیرہویں دونوں دنوں کی رمی کریں، اس کی دوسری تفسیریہ ہے کہ وہ یوم النحرکوجمرئہ عقبہ کی رمی کریں پھراس کے بعدوالے دن گیارہویں اوربارہویں دونوں دنوں کی رمی کریں اورپھرروانگی کے دن تیرہویں کی رمی کریں۔