جامع الترمذي - حدیث 939

أَبْوَابُ الحَجِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي عُمْرَةِ رَمَضَانَ​ صحيح حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ أُمِّ مَعْقِلٍ عَنْ أُمِّ مَعْقِلٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَجَابِرٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَأَنَسٍ وَوَهْبِ بْنِ خَنْبَشٍ قَالَ أَبُو عِيسَى وَيُقَالُ هَرِمُ بْنُ خَنْبَشٍ قَالَ بَيَانٌ وَجَابِرٌ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ وَهْبِ بْنِ خَنْبَشٍ و قَالَ دَاوُدُ الْأَوْدِيُّ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ هَرِمُ بْنِ خَنْبَشٍ وَوَهْبٌ أَصَحُّ وَحَدِيثُ أُمِّ مَعْقِلٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ و قَالَ أَحْمَدُ وَإِسْحَقُ قَدْ ثَبَتَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً قَالَ إِسْحَقُ مَعْنَى هَذَا الْحَدِيثِ مِثْلُ مَا رُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ مَنْ قَرَأَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فَقَدْ قَرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 939

کتاب: حج کے احکام ومسائل رمضان میں عمرہ کی فضلیت کا بیان​ ام معقل رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:' رمضان کا عمرہ ایک حج کے برابر ہے'۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ام معقل کی حدیث اس سندسے حسن غریب ہے،۲- (وہب کے بجائے) ھرم بن خنبش بھی کہاجاتاہے۔بیان اور جابرنے یوں کہاہے' عن الشعبی عن وہب بن خنبش' اور داود اودی نے یوں کہا ہے 'عن الشعبی عن ہرم بن خنبش' لیکن صحیح وہب بن خنبش ہی ہے،۳- اس باب میں ابن عباس ، جابر، ابوہریرہ، انس اور وہب بن خنبش رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں، ۴- احمد اور اسحاق بن راہویہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ سے ثابت ہے کہ رمضان کا عمرہ حج کے ثواب برابر ہے، اسحاق بن راہویہ کہتے ہیں کہ اس حدیث کا مفہوم بھی اس حدیث کے مفہوم کی طرح ہے جونبی اکرمﷺ سے روایت کی گئی ہے کہ جس نے سورۂ 'قل ہو اللہ أحد' پڑھی اس نے تہائی قرآن پڑھا ۱؎ ۔
تشریح : ۱؎ : یعنی مطلب یہ نہیں ہے کہ ہراعتبارسے عمرہ حج کے برابرہے، بلکہ صرف اجروثواب میں حج کے برابرہے، ایسانہیں کہ اس سے فریضہء حج ادا ہوجائے گا، یانذرماناہواحج پوراہوجائے گا۔ ۱؎ : یعنی مطلب یہ نہیں ہے کہ ہراعتبارسے عمرہ حج کے برابرہے، بلکہ صرف اجروثواب میں حج کے برابرہے، ایسانہیں کہ اس سے فریضہء حج ادا ہوجائے گا، یانذرماناہواحج پوراہوجائے گا۔