جامع الترمذي - حدیث 873

أَبْوَابُ الحَجِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي دُخُولِ الْكَعْبَةِ​ ضعيف حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عِنْدِي وَهُوَ قَرِيرُ الْعَيْنِ طَيِّبُ النَّفْسِ فَرَجَعَ إِلَيَّ وَهُوَ حَزِينٌ فَقُلْتُ لَهُ فَقَالَ إِنِّي دَخَلْتُ الْكَعْبَةَ وَوَدِدْتُ أَنِّي لَمْ أَكُنْ فَعَلْتُ إِنِّي أَخَافُ أَنْ أَكُونَ أَتْعَبْتُ أُمَّتِي مِنْ بَعْدِي قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 873

کتاب: حج کے احکام ومسائل کعبہ کے اندر داخل ہونے کا بیان​ ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرمﷺ میرے پاس سے نکل کر گئے، آپ کی آنکھیں ٹھنڈی تھیں اور طبیعت خوش ، پھرمیرے پاس لوٹ کر آئے ، تو غمگین اور افسردہ تھے، میں نے آپ سے (وجہ) پوچھی ،تو آپ نے فرمایا:' میں کعبہ کے اندرگیا۔ اورمیری خواہش ہوئی کہ کاش میں نے ایسا نہ کیا ہوتا۔ میں ڈررہاہوں کہ اپنے بعد میں نے اپنی امت کوزحمت میں ڈال دیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تشریح : نوٹ:(اس کے راوی 'اسماعیل بن عبدالملک 'کثیر الوہم ہیں) نوٹ:(اس کے راوی 'اسماعیل بن عبدالملک 'کثیر الوہم ہیں)