أَبْوَابُ الحَجِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي أَكْلِ الصَّيْدِ لِلْمُحْرِمِ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ نَافِعٍ مَوْلَى أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ حَتَّى إِذَا كَانَ بِبَعْضِ طَرِيقِ مَكَّةَ تَخَلَّفَ مَعَ أَصْحَابٍ لَهُ مُحْرِمِينَ وَهُوَ غَيْرُ مُحْرِمٍ، فَرَأَى حِمَارًا وَحْشِيًّا. فَاسْتَوَى عَلَى فَرَسِهِ. فَسَأَلَ أَصْحَابَهُ أَنْ يُنَاوِلُوهُ سَوْطَهُ فَأَبَوْا. فَسَأَلَهُمْ رُمْحَهُ فَأَبَوْا عَلَيْهِ. فَأَخَذَهُ ثُمَّ شَدَّ عَلَى الْحِمَارِ فَقَتَلَهُ. فَأَكَلَ مِنْهُ بَعْضُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَأَبَى بَعْضُهُمْ. فَأَدْرَكُوا النَّبِيَّ ﷺ فَسَأَلُوهُ عَنْ ذَلِكَ. فَقَالَ: "إِنَّمَا هِيَ طُعْمَةٌ أَطْعَمَكُمُوهَا اللهُ"
کتاب: حج کے احکام ومسائل
محرم شکارکا گوشت کھائے اس کابیان
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وہ نبی اکرمﷺ کے ساتھ تھے، یہاں تک کہ آپ جب مکے کاکچھ راستہ طے کرچکے تووہ اپنے بعض محرم ساتھیوں کے ساتھ پیچھے رہ گئے جب کہ ابوقتادہ خود غیر محرم تھے، اسی دوران انہوں نے ایک نیل گائے دیکھا، تووہ اپنے گھوڑے پر سوار ہوئے اور اپنے ساتھیوں سے درخواست کی کہ وہ انہیں ان کا کوڑا اٹھا کردے دیں تو ان لوگوں نے اُسے انہیں دینے سے انکارکیا۔پھر انہوں نے ان سے اپنا نیزہ مانگا۔ توان لوگوں نے اُسے بھی اٹھاکردینے سے انکار کیاتو انہوں نے اسے خود ہی (اترکر)اٹھا لیا اور شکار کا پیچھاکیا اوراسے مارڈالا، توبعض صحابہ کرام نے اس شکارمیں سے کھایا اوربعض نے نہیں کھایا۔ پھروہ نبی اکرمﷺ سے آکرملے اور اس بارے آپﷺ سے پوچھا تو آپ نے فرمایا:' یہ تو ایک ایسی غذاہے جسے اللہ نے تمہیں کھلایاہے' ۱؎ ۔
تشریح :
۱؎ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ خشکی کا شکاراگرکسی غیراحرام والے نے اپنے لیے کیا ہو اورمحرم نے کسی طرح کا تعاون اس میں نہ کیا ہو تو اس میں اسے محرم کے لیے کھانا جائزہے، اوراگرکسی غیر محرم نے خشکی کا شکارمحرم کے لیے کیا ہو یا محرم نے اس میں کسی طرح کا تعاون کیا ہو تو محرم کے لیے اس کا کھانا جائز نہیں۔
۱؎ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ خشکی کا شکاراگرکسی غیراحرام والے نے اپنے لیے کیا ہو اورمحرم نے کسی طرح کا تعاون اس میں نہ کیا ہو تو اس میں اسے محرم کے لیے کھانا جائزہے، اوراگرکسی غیر محرم نے خشکی کا شکارمحرم کے لیے کیا ہو یا محرم نے اس میں کسی طرح کا تعاون کیا ہو تو محرم کے لیے اس کا کھانا جائز نہیں۔