جامع الترمذي - حدیث 843

أَبْوَابُ الحَجِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ​ شاذ حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 843

کتاب: حج کے احکام ومسائل محرم کے لیے شادی کی رخصت کابیان​ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے میمونہ سے شادی کی اور آپ محرم تھے ۱؎ ۔
تشریح : ۱؎ : سعیدبن مسیب کابیان ہے کہ ابن عباس کواس سلسلہ میں وہم ہواہے کیونکہ ام المومنین میمونہ رضی اللہ عنہا کاخودبیان ہے کہ رسول اللہﷺ نے مجھ سے شادی کی توہم دونوں حلال تھے، اسی طرح ان کے وکیل ابورافع کا بیان بھی جیساکہ گزرا یہی ہے کہ رسول اللہﷺ نے میمونہ سے نکاح کیا تو آپ حلال تھے، اس سلسلہ میں صاحب معاملہ کابیان زیادہ معتبرہوگا۔ نوٹ:(سندا صحیح ہے ، لیکن متن شاذ ہے، کماتقدم) ۱؎ : سعیدبن مسیب کابیان ہے کہ ابن عباس کواس سلسلہ میں وہم ہواہے کیونکہ ام المومنین میمونہ رضی اللہ عنہا کاخودبیان ہے کہ رسول اللہﷺ نے مجھ سے شادی کی توہم دونوں حلال تھے، اسی طرح ان کے وکیل ابورافع کا بیان بھی جیساکہ گزرا یہی ہے کہ رسول اللہﷺ نے میمونہ سے نکاح کیا تو آپ حلال تھے، اس سلسلہ میں صاحب معاملہ کابیان زیادہ معتبرہوگا۔ نوٹ:(سندا صحیح ہے ، لیکن متن شاذ ہے، کماتقدم)