جامع الترمذي - حدیث 837

أَبْوَابُ الحَجِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ مِنَ الدَّوَابِّ​ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسُ فَوَاسِقَ يُقْتَلْنَ فِي الْحَرَمِ الْفَأْرَةُ وَالْعَقْرَبُ وَالْغُرَابُ وَالْحُدَيَّا وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ وَابْنِ عُمَرَ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ عَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 837

کتاب: حج کے احکام ومسائل محرم کون کون سے جانور مارسکتا ہے؟​ ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:' پانچ موذی جانورہیں جو حرم میں یا حالت احرام میں بھی مارے جاسکتے ہیں: چوہیا، بچھو، کوّا ، چیل ، کاٹ کھانے والا کتا' ۱؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- عائشہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں ابن مسعود ، ابن عمر، ابوہریرہ، ابوسعید اور ابن عباس رضی اللہ عنہا سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تشریح : ۱؎ کاٹ کھانے والے کتے سے مرادوہ تمام درندے ہیں جو لوگوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کردیتے ہوں مثلاً شیرچیتا بھیڑیا وغیرہ ۔ ۱؎ کاٹ کھانے والے کتے سے مرادوہ تمام درندے ہیں جو لوگوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کردیتے ہوں مثلاً شیرچیتا بھیڑیا وغیرہ ۔