جامع الترمذي - حدیث 836

أَبْوَابُ الحَجِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الَّذِي يُحْرِمُ وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ أَوْ جُبَّةٌ صحيح حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَهُ بِمَعْنَاهُ. وَهَذَا أَصَحُّ وَفِي الْحَدِيثِ قِصَّةٌ. قَالَ أَبُو عِيسَى: هَكَذَا رَوَاهُ قَتَادَةُ وَالْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَغَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ. وَالصَّحِيحُ مَا رَوَى عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ وَابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَائٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ النَّبِيِّ ﷺ.

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 836

کتاب: حج کے احکام ومسائل جو احرام کی حالت میں کرتا یاجبہ پہنے ہو​ یعلی رضی اللہ عنہ نبی اکرمﷺ سے اسی مفہوم کی حدیث روایت کرتے ہیں۔یہ زیادہ صحیح ہے اور حدیث میں ایک قصہ ہے ۱؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں : اسی طرح اسے قتادہ ، حجاج بن ارطاۃ اور دوسرے کئی لوگوں نے عطا سے اور انہوں نے یعلی بن امیہ سے روایت کی ہے۔ لیکن صحیح وہی ہے جسے عمرو بن دینار اور ابن جریج نے عطاء سے ، اورعطاء نے صفوان بن یعلی سے اورصفوان نے اپنے والدیعلی سے اور یعلی نے نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہے۔
تشریح : ۱؎ : اس قصہ کی تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو ابواودالمناسک ۳۱، ونسائی الحج ۲۹۔ ۱؎ : اس قصہ کی تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو ابواودالمناسک ۳۱، ونسائی الحج ۲۹۔