أَبْوَابُ الحَجِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الَّذِي يُحْرِمُ وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ أَوْ جُبَّةٌ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: رَأَى النَّبِيُّ ﷺ أَعْرَابِيًّا قَدْ أَحْرَمَ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ فَأَمَرَهُ أَنْ يَنْزِعَهَا.
کتاب: حج کے احکام ومسائل
جو احرام کی حالت میں کرتا یاجبہ پہنے ہو
یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے ایک اعرابی کودیکھا جو احرام کی حالت میں کرتا پہنے ہوئے تھا۔تو آپ نے اسے حکم دیاکہ وہ اسے اتاردے ۱؎ ۔
تشریح :
۱؎ : یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب نبی اکرمﷺ جعرانہ میں تھے تفصیل کے لیے دیکھئے ابوداودالمناسک ۳۱، نسائی الحج ۲۹۔
۱؎ : یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب نبی اکرمﷺ جعرانہ میں تھے تفصیل کے لیے دیکھئے ابوداودالمناسک ۳۱، نسائی الحج ۲۹۔