جامع الترمذي - حدیث 821

أَبْوَابُ الحَجِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الْجَمْعِ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ​ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَبَّيْكَ بِعُمْرَةٍ وَحَجَّةٍ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عُمَرَ وَعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ أَنَسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ ذَهَبَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ إِلَى هَذَا وَاخْتَارُوهُ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ وَغَيْرِهِمْ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 821

کتاب: حج کے احکام ومسائل حج اور عمرہ کے ایک ساتھ کرنے کابیان​ انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرمﷺ کو ' لبیک بعمرۃ وحجۃ' فرماتے سنا ۱؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- انس کی حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں عمر اور عمران بن حصین سے بھی احادیث آئی ہیں، ۳- بعض اہل علم اسی طرف گئے ہیں ، اہل کوفہ وغیرہ نے اسی کو اختیارکیاہے۔
تشریح : ۱؎ اس کا مطلب یہ ہے کہ نبی اکرمﷺ نے حج اورعمرے دونوں کاتلبیہ ایک ساتھ پکارا۔ انس رضی اللہ عنہ کا بیان اس بنیاد پر ہے کہ جب آپ کو حکم دیا گیا کہ حج میں عمرہ بھی شامل کرلیں تو آپ سے کہا گیا 'قل عمرۃ فی حجۃ' اس بناء کے انس نے یہ روایت بیان کی۔ ۱؎ اس کا مطلب یہ ہے کہ نبی اکرمﷺ نے حج اورعمرے دونوں کاتلبیہ ایک ساتھ پکارا۔ انس رضی اللہ عنہ کا بیان اس بنیاد پر ہے کہ جب آپ کو حکم دیا گیا کہ حج میں عمرہ بھی شامل کرلیں تو آپ سے کہا گیا 'قل عمرۃ فی حجۃ' اس بناء کے انس نے یہ روایت بیان کی۔