جامع الترمذي - حدیث 815

أَبْوَابُ الحَجِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ كَمْ حَجَّ النَّبِيُّ ﷺ؟​ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الْكُوفِيُّ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّ ثَلَاثَ حِجَجٍ حَجَّتَيْنِ قَبْلَ أَنْ يُهَاجِرَ وَحَجَّةً بَعْدَ مَا هَاجَرَ وَمَعَهَا عُمْرَةٌ فَسَاقَ ثَلَاثَةً وَسِتِّينَ بَدَنَةً وَجَاءَ عَلِيٌّ مِنْ الْيَمَنِ بِبَقِيَّتِهَا فِيهَا جَمَلٌ لِأَبِي جَهْلٍ فِي أَنْفِهِ بُرَةٌ مِنْ فِضَّةٍ فَنَحَرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ كُلِّ بَدَنَةٍ بِبَضْعَةٍ فَطُبِخَتْ وَشَرِبَ مِنْ مَرَقِهَا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ سُفْيَانَ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ زَيْدِ بْنِ حُبَابٍ وَرَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ فِي كُتُبِهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ قَالَ وَسَأَلْتُ مُحَمَّدًا عَنْ هَذَا فَلَمْ يَعْرِفْهُ مِنْ حَدِيثِ الثَّوْرِيِّ عَنْ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَأَيْتُهُ لَمْ يَعُدَّ هَذَا الْحَدِيثَ مَحْفُوظًا و قَالَ إِنَّمَا يُرْوَى عَنْ الثَّوْرِيِّ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ مُجَاهِدٍ مُرْسَلًا

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 815

کتاب: حج کے احکام ومسائل نبی اکرم ﷺ نے کتنے حج کئے؟​ " جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہا کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے تین حج کئے ، دو حج ہجرت سے پہلے اور ایک حج ہجرت کے بعد، اس کے ساتھ آ پ نے عمرہ بھی کیا اور ترسٹھ اونٹ ہدی کے طورپر ساتھ لے گئے اور باقی اونٹ یمن سے علی لے کر آئے ۔ ان میں ابوجہل کا ایک اونٹ تھا۔ اس کی ناک میں چاندی کا ایک حلقہ تھا۔رسول اللہﷺ نے انہیں نحر کیا، پھرآپ نے ہراونٹ میں سے ایک ایک ٹکڑا لے کراسے پکانے کا حکم دیا ، تو پکایا گیا اور آپ نے اس کا شوربہ پیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث سفیان کی روایت سے غریب ہے، ہم اسے صرف زید بن حباب کے طریق سے جانتے ہیں ۱؎ ،۲- میں نے عبداللہ بن عبدالرحمن دارمی کودیکھاکہ انہوں نے اپنی کتابوں میں یہ حدیث عبداللہ بن ابی زیاد کے واسطہ سے روایت کی ہے،۳- میں نے محمدبن اسماعیل بخاری سے اس حدیث کے سلسلے میں پوچھا تووہ اسے بروایت ثوری عن جعفرعن أبیہ عن جابرعن النبیﷺ نہیں جان سکے ،میں نے انہیں دیکھاکہ انہوں نے اس حدیث کومحفوظ شمار نہیں کیا، اور کہا:یہ ثوری سے روایت کی جاتی ہے اورثوری نے ابواسحاق سے اورابواسحاق نے مجاہد سے مرسلاً روایت کی ہے ۔"
تشریح : ۱؎ : ابن ماجہ کے یہاں 'عبدالرحمن بن داود' نے 'زید بن حباب' کی متابعت کی ہے، نیز ان کے یہاں اس کی ابن عباس رضی اللہ عنہا کی روایت شاہد بھی موجود ہے۔ ۱؎ : ابن ماجہ کے یہاں 'عبدالرحمن بن داود' نے 'زید بن حباب' کی متابعت کی ہے، نیز ان کے یہاں اس کی ابن عباس رضی اللہ عنہا کی روایت شاہد بھی موجود ہے۔