أَبْوَابُ الحَجِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي ثَوَابِ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ صحيح حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ حَجَّ فَلَمْ يَرْفُثْ وَلَمْ يَفْسُقْ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو حَازِمٍ كُوفِيٌّ وَهُوَ الْأَشْجَعِيُّ وَاسْمُهُ سَلْمَانُ مَوْلَى عَزَّةَ الْأَشْجَعِيَّةِ
کتاب: حج کے احکام ومسائل
حج وعمرہ کے ثواب کا بیان
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:'جس نے حج کیا اور اس نے کوئی فحش اور بے ہودہ بات نہیں کی، اور نہ ہی کوئی گناہ کا کام کیا ۱؎ تو اس کے گزشتہ تمام گناہ ۲؎ بخش دئے جائیں گے'۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے۔
تشریح :
۱؎ : رفث کے اصل معنی جماع کرنے کے ہیں،یہاں مرادفحش گوئی اوربے ہودگی کی باتیں کرنی اوربیوی سے زبان سے جنسی خواہش کی آرزوکرنا ہے، حج کے دوران چونکہ بیوی سے مجامعت جائزنہیں ہے اس لیے اس موضوع پراس سے گفتگوبھی ناپسندیدہ ہے، اورفسق سے مراداللہ کی نافرمانی ہے، اورجدال سے مراد لوگوں سے لڑائی جھگڑاہے، دوران حج ان چیزوں سے اجتناب ضروری ہے۔ ۲؎ : اس سے مرادوہ صغیر(چھوٹے)گناہ ہیں جن کا تعلق حقوق اللہ سے ہے، رہے بڑے بڑے گناہ اوروہ چھوٹے گناہ جوحقوق العبادسے متعلق ہیں تووہ توبہ حق کے ادا کئے بغیرمعاف نہیں ہوں گے۔