جامع الترمذي - حدیث 802

أَبْوَابُ الصَّوْمِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الْفِطْرِ وَالأَضْحَى مَتَى يَكُونُ؟​ صحيح حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْيَمَانِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْفِطْرُ يَوْمَ يُفْطِرُ النَّاسُ وَالْأَضْحَى يَوْمَ يُضَحِّي النَّاسُ قَالَ أَبُو عِيسَى سَأَلْتُ مُحَمَّدًا قُلْتُ لَهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ سَمِعَ مِنْ عَائِشَةَ قَالَ نَعَمْ يَقُولُ فِي حَدِيثِهِ سَمِعْتُ عَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 802

کتاب: روزے کے احکام ومسائل عید الفطر اور عید الا ٔضحی کب منائی جائے؟​ ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: 'عید الفطرکا دن وہ ہے جب لوگ عیدمنائیں، اور عیدالا ٔضحی کادن وہ ہے جس دن لوگ قربانی کریں' ۱ ؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث ، اس سند سے حسن غریب صحیح ہے،۲- میں نے محمدبن اسماعیل بخاری سے پوچھا:کیا محمد بن منکدر نے عائشہ سے سنا ہے؟ انہوں نے کہا :ہاں، وہ اپنی روایت میں کہتے ہیں: میں نے عائشہ سے سنا۔
تشریح : ۱؎ : دیکھیے حدیث رقم ۶۹۷ اور اس کا حاشیہ۔ ۱؎ : دیکھیے حدیث رقم ۶۹۷ اور اس کا حاشیہ۔