جامع الترمذي - حدیث 765

أَبْوَابُ الصَّوْمِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الصَّوْمِ​ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ فِي الْجَنَّةِ لَبَابًا يُدْعَى الرَّيَّانَ يُدْعَى لَهُ الصَّائِمُونَ فَمَنْ كَانَ مِنْ الصَّائِمِينَ دَخَلَهُ وَمَنْ دَخَلَهُ لَمْ يَظْمَأْ أَبَدًا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 765

کتاب: روزے کے احکام ومسائل صوم کی فضیلت کا بیان​ سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:'جنت میں ایک دروازہ ہے جسے ریان کہا جاتاہے ۔ صوم رکھنے والوں ۱؎ کو اس کی طرف بلایاجائے گا، تو جو صوم رکھنے والوں میں سے ہوگا اس میں داخل ہوجائے گااور جواس میں داخل ہوگیا، وہ کبھی پیاسا نہیں ہوگا'۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔
تشریح : ۱؎ : صوم رکھنے والوں سے مرادوہ لوگ ہیں جو فرض صیام کے ساتھ نفلی صیام بھی کثرت سے رکھتے ہوں، ورنہ رمضان کے فرض صیام توہرمسلمان کے لیے ضروری ہیں،اس خصوصی فضیلت کے مستحق وہی لوگ ہوں گے جو فرض کے ساتھ بکثرت نفلی صیام کا اہتمام کرتے ہوں۔ ۱؎ : صوم رکھنے والوں سے مرادوہ لوگ ہیں جو فرض صیام کے ساتھ نفلی صیام بھی کثرت سے رکھتے ہوں، ورنہ رمضان کے فرض صیام توہرمسلمان کے لیے ضروری ہیں،اس خصوصی فضیلت کے مستحق وہی لوگ ہوں گے جو فرض کے ساتھ بکثرت نفلی صیام کا اہتمام کرتے ہوں۔