جامع الترمذي - حدیث 745

أَبْوَابُ الصَّوْمِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي صَوْمِ يَوْمِ الاِثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ​ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ الْفَلَّاسُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ رَبِيعَةَ الْجُرَشِيِّ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَحَرَّى صَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ حَفْصَةَ وَأَبِي قَتَادَةَ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ عَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 745

کتاب: روزے کے احکام ومسائل سومواراور جمعرات کے دن صوم رکھنے کا بیان​ ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرمﷺ سوموار اور جمعرات کے صیام کی تلاش میں رہتے تھے ۱؎ ۔ اس باب میں حفصہ، ابوقتادہ ، ابوہریرہ اور اسامہ بن زید رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث حسن ہے اور اس سند سے غریب ہے۔
تشریح : ۱؎ : اس کی ایک وجہ تویہ بیان کی گئی ہے کہ ان دونوں دنوں میں اعمال اللہ کے حضورپیش کئے جاتے ہیں، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: 'تعرض الأعمال يوم الإثنين والخميس فأحب أن يعرض عملي وأنا صائم' اور دوسری وجہ وہ ہے جس کاذکرمسلم کی روایت میں ہے کہ رسول اللہﷺ سے سوموار(دوشنبہ) کے صوم کے بارے میں پوچھاگیا تو آپ نے فرمایا: یہ وہ دن ہے جس میں میری پیدائش ہوئی اور اسی میں میں نبی بناکربھیجاگیا، یااسی دن مجھ پر وحی نازل کی گئی۔ ۱؎ : اس کی ایک وجہ تویہ بیان کی گئی ہے کہ ان دونوں دنوں میں اعمال اللہ کے حضورپیش کئے جاتے ہیں، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: 'تعرض الأعمال يوم الإثنين والخميس فأحب أن يعرض عملي وأنا صائم' اور دوسری وجہ وہ ہے جس کاذکرمسلم کی روایت میں ہے کہ رسول اللہﷺ سے سوموار(دوشنبہ) کے صوم کے بارے میں پوچھاگیا تو آپ نے فرمایا: یہ وہ دن ہے جس میں میری پیدائش ہوئی اور اسی میں میں نبی بناکربھیجاگیا، یااسی دن مجھ پر وحی نازل کی گئی۔