أَبْوَابُ الصَّوْمِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي صَوْمِ الْمُحَرَّمِ ضعيف حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ سَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ أَيُّ شَهْرٍ تَأْمُرُنِي أَنْ أَصُومَ بَعْدَ شَهْرِ رَمَضَانَ قَالَ لَهُ مَا سَمِعْتُ أَحَدًا يَسْأَلُ عَنْ هَذَا إِلَّا رَجُلًا سَمِعْتُهُ يَسْأَلُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا قَاعِدٌ عِنْدَهُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ شَهْرٍ تَأْمُرُنِي أَنْ أَصُومَ بَعْدَ شَهْرِ رَمَضَانَ قَالَ إِنْ كُنْتَ صَائِمًا بَعْدَ شَهْرِ رَمَضَانَ فَصُمْ الْمُحَرَّمَ فَإِنَّهُ شَهْرُ اللَّهِ فِيهِ يَوْمٌ تَابَ فِيهِ عَلَى قَوْمٍ وَيَتُوبُ فِيهِ عَلَى قَوْمٍ آخَرِينَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ
کتاب: روزے کے احکام ومسائل
محرم کے صوم کا بیان
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے ان سے پوچھا : ماہ رمضان کے بعد کس مہینے میں صوم رکھنے کا آپ مجھے حکم دیتے ہیں؟ توانہوں نے اس سے کہا: میں نے اس سلسلے میں سوائے ایک شخص کے کسی کو پوچھتے نہیں سنا، میں نے اسے رسول اللہﷺ سے سوال کرتے سنا،اور میں آپ کے پاس ہی بیٹھا ہواتھا۔ اس نے پوچھا: اللہ کے رسول! ماہ رمضان کے بعد آپ مجھے کس مہینے میں صوم رکھنے کا حکم دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: 'اگر ماہ رمضان کے بعدتمہیں صوم رکھناہی ہو تو محرم کا صوم رکھو، وہ اللہ کا مہینہ ہے۔ اس میں ایک دن ایسا ہے جس میں اللہ نے کچھ لوگوں پر رحمت کی ۱؎ اور اس میں دوسرے لوگوں پربھی رحمت کرے گا'۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔
تشریح :
۱؎ : یعنی بنی اسرائیل کو فرعون کے مظالم سے نجات دی۔
نوٹ:(سندمیں نعمان بن سعدلین الحدیث ہیں، اوران سے روایت کرنے والے 'عبدالرحمن بن اسحاق بن الحارث ابوشیبہ 'ضعیف ہیں)
۱؎ : یعنی بنی اسرائیل کو فرعون کے مظالم سے نجات دی۔
نوٹ:(سندمیں نعمان بن سعدلین الحدیث ہیں، اوران سے روایت کرنے والے 'عبدالرحمن بن اسحاق بن الحارث ابوشیبہ 'ضعیف ہیں)