جامع الترمذي - حدیث 734

أَبْوَابُ الصَّوْمِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب صِيَامِ الْمُتَطَوِّعِ بِغَيْرِ تَبْيِيتٍ​ حسن حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِينِي فَيَقُولُ أَعِنْدَكِ غَدَاءٌ فَأَقُولُ لَا فَيَقُولُ إِنِّي صَائِمٌ قَالَتْ فَأَتَانِي يَوْمًا فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ قَدْ أُهْدِيَتْ لَنَا هَدِيَّةٌ قَالَ وَمَا هِيَ قَالَتْ قُلْتُ حَيْسٌ قَالَ أَمَا إِنِّي قَدْ أَصْبَحْتُ صَائِمًا قَالَتْ ثُمَّ أَكَلَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 734

کتاب: روزے کے احکام ومسائل رات میں صوم کی نیت کئے بغیر نفلی صوم رکھنے کا بیان​ ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرمﷺ میرے پاس آتے تو پوچھتے : کیا تمہارے پاس کھاناہے؟ میں کہتی : نہیں ۔ توآپ فرماتے :' تو میں صوم سے ہوں'، ایک دن آپ میرے پاس تشریف لائے تو میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! ہمارے پاس ایک ہدیہ آیا ہے۔آپ نے پوچھا:' کیا چیز ہے ؟ 'میں نے عرض کیا : 'حیس'، آپ نے فرمایا: 'میں صبح سے صوم سے ہوں'، پھر آپ نے کھالیا ۔امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن ہے۔
تشریح : ۱ ؎ : ایک قسم کا کھانا جو کھجور ، ستّو اور گھی سے تیار کیاجاتاہے۔ ۱ ؎ : ایک قسم کا کھانا جو کھجور ، ستّو اور گھی سے تیار کیاجاتاہے۔