أَبْوَابُ الصَّوْمِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي مُبَاشَرَةِ الصَّائِمِ صحيح حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ وَالْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ وَيُبَاشِرُ وَهُوَ صَائِمٌ وَكَانَ أَمْلَكَكُمْ لِإِرْبِهِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو مَيْسَرَةَ اسْمُهُ عَمْرُو بْنُ شُرَحْبِيلَ وَمَعْنَى لِإِرْبِهِ لِنَفْسِهِ
کتاب: روزے کے احکام ومسائل صائم کا بوس وکنارکرنا کیساہے؟ ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ صوم کی حالت میں بوسہ لیتے اور اپنی بیویوں کے ساتھ لپٹ کرلیٹتے تھے، آپ اپنی جنسی خواہش پرتم میں سب سے زیادہ کنٹرول رکھنے والے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں :۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ،۲- اور ' لإربہ' کے معنی 'لنفسہ ' (اپنے نفس پر )کے ہیں۔