جامع الترمذي - حدیث 708

أَبْوَابُ الصَّوْمِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ السَّحُورِ​ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ وَعَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ تَسَحَّرُوا فَإِنَّ فِي السَّحُورِ بَرَكَةً قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَالْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ وَعُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ وَأَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ أَنَسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 708

کتاب: روزے کے احکام ومسائل سحری کھانے کی فضیلت کا بیان​ انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: 'سحری کھاؤ ۱؎ ،کیونکہ سحری میں برکت ہے'۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱- انس رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں ابوہریرہ ،عبداللہ بن مسعود ، جابر بن عبداللہ ، ابن عباس ، عمرو بن عاص ، عرباض بن ساریہ ،عتبہ بن عبداللہ اور ابوالدرداء رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ ۳- نبی اکرمﷺ سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا: 'ہمارے صیام اوراہل کتاب کے صیام میں فرق سحری کھانے کاہے' ۲؎ ۔
تشریح : ۱؎ : امرکاصیغہ ندب واستحباب کے لیے ہے سحری کھانے سے آدمی پورے دن اپنے اندرطاقت وتوانائی محسوس کرتاہے اس کے برعکس جو سحری نہیں کھاتااسے جلدی بھوک پیاس ستانے لگتی ہے ۔۲؎ : اس سے معلوم ہواکہ سحری کھاناا س امّت کی امتیازی خصوصیات میں سے ہے۔ ۱؎ : امرکاصیغہ ندب واستحباب کے لیے ہے سحری کھانے سے آدمی پورے دن اپنے اندرطاقت وتوانائی محسوس کرتاہے اس کے برعکس جو سحری نہیں کھاتااسے جلدی بھوک پیاس ستانے لگتی ہے ۔۲؎ : اس سے معلوم ہواکہ سحری کھاناا س امّت کی امتیازی خصوصیات میں سے ہے۔