جامع الترمذي - حدیث 691

أَبْوَابُ الصَّوْمِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي الصَّوْمِ بِالشَّهَادَةِ​ ضعيف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي ثَوْرٍ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنِّي رَأَيْتُ الْهِلَالَ قَالَ أَتَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَتَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ قَالَ نَعَمْ قَالَ يَا بِلَالُ أَذِّنْ فِي النَّاسِ أَنْ يَصُومُوا غَدًا حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْجُعْفِيُّ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ سِمَاكٍ نَحْوَهُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ فِيهِ اخْتِلَافٌ وَرَوَى سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَغَيْرُهُ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا وَأَكْثَرُ أَصْحَابِ سِمَاكٍ رَوَوْا عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا الْحَدِيثِ عِنْدَ أَكْثَرِ أَهْلِ الْعِلْمِ قَالُوا تُقْبَلُ شَهَادَةُ رَجُلٍ وَاحِدٍ فِي الصِّيَامِ وَبِهِ يَقُولُ ابْنُ الْمُبَارَكِ وَالشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ وَأَهْلُ الْكُوفَةِ قَالَ إِسْحَقُ لَا يُصَامُ إِلَّا بِشَهَادَةِ رَجُلَيْنِ وَلَمْ يَخْتَلِفْ أَهْلُ الْعِلْمِ فِي الْإِفْطَارِ أَنَّهُ لَا يُقْبَلُ فِيهِ إِلَّا شَهَادَةُ رَجُلَيْنِ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 691

کتاب: روزے کے احکام ومسائل چاند دیکھنے کی گواہی پر صوم رکھنے کا بیان​ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک اعرابی نے نبی اکرمﷺ کے پاس آکرکہا: میں نے چاند دیکھا ہے، آپ نے فرمایا: 'کیاتم گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبودبرحق نہیں اور کیا گواہی دیتے ہو کہ محمد اللہ کے رسول ہیں؟ اس نے کہا : ہاں دیتاہوں ، آپ نے فرمایا: 'بلال ! لوگوں میں اعلان کردو کہ وہ کل صوم رکھیں'۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ابن عباس کی حدیث میں اختلاف ہے۔ سفیان ثوری وغیرہ نے بطریق : 'سماک، عن عکرمۃ، عن النبی ﷺ' مرسلاً روایت کی ہے۔ اور سماک کے اکثر شاگردوں نے بھی بطریق: 'سماک، عن عکرمۃ، عن النبی ﷺ ' مرسلاً ہی روایت کی ہے، ۲- اکثر اہل علم کاعمل اسی حدیث پر ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ماہ رمضان کے صیام کے سلسلے میں ایک آدمی کی گواہی قبول کی جائے گی۔اورابن مبارک ،شافعی ، احمد اور اہل کوفہ بھی اسی کے قائل ہیں، ۳- اسحاق بن راہویہ کہتے ہیں کہ صوم بغیردوآدمیوں کی گواہی کے نہ رکھا جائے گا۔ لیکن صوم بند کرنے کے سلسلے میں اہل علم میں کوئی اختلاف نہیں کہ اس میں دوآدمی کی گواہی قبول ہوگی۔
تشریح : نوٹ:(عکرمہ سے سماک میں روایت میں بڑا اضطراب پایا جاتاہے ، نیز سماک کے اکثرتلامذہ نے اسے 'عن عکرمہ عن النبی ﷺ...مرسلا روایت کیا ہے ) نوٹ:(عکرمہ سے سماک میں روایت میں بڑا اضطراب پایا جاتاہے ، نیز سماک کے اکثرتلامذہ نے اسے 'عن عکرمہ عن النبی ﷺ...مرسلا روایت کیا ہے )