جامع الترمذي - حدیث 690

أَبْوَابُ الصَّوْمِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ أَنَّ الشَّهْرَ يَكُونُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ​ صحيح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُ قَالَ آلَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نِسَائِهِ شَهْرًا فَأَقَامَ فِي مَشْرُبَةٍ تِسْعًا وَعِشْرِينَ يَوْمًا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ آلَيْتَ شَهْرًا فَقَالَ الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 690

کتاب: روزے کے احکام ومسائل مہینہ۲۹ دن کا بھی ہوتا ہے​ انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺنے اپنی بیویوں سے ایک ماہ کے لیے ایلاء کیا (یعنی اپنی بیویوں سے نہ ملنے کی قسم کھائی ) پھر آپ نے اپنے بالا خانے میں ۲۹ دن قیام کیا (پھرآپ اپنی بیویوں کے پاس آئے )تو لوگوں نے کہا: اللہ کے رسول ! آپ نے تو ایک مہینے کا ایلاء کیاتھا؟ آپ نے فرمایا : مہینہ۲۹ دن کا(بھی) ہوتا ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔