جامع الترمذي - حدیث 688

أَبْوَابُ الصَّوْمِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي إِحْصَاءِ هِلاَلِ شَعْبَانَ لِرَمَضَانَ​ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَصُومُوا قَبْلَ رَمَضَانَ صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ فَإِنْ حَالَتْ دُونَهُ غَيَايَةٌ فَأَكْمِلُوا ثَلَاثِينَ يَوْمًا وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبِي بَكْرَةَ وَابْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْهُ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 688

کتاب: روزے کے احکام ومسائل رمضان کے لیے شعبان کے چاند کی گنتی کرنے کا بیان​ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: 'رمضان سے پہلے ۱؎ صوم نہ رکھو، چاند دیکھ کر صوم رکھو، اور دیکھ کر ہی بند کرو، اور اگر بادل آڑے آجائے تو مہینے کے تیس دن پورے کرو' ۲؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے اور کئی سندوں سے یہ حدیث روایت کی گئی ہے۔ ۲- اس باب میں ا بوہریرہ ، ابوبکرہ اور ابن عمر رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ۔
تشریح : ۱؎ : 'رمضان سے پہلے'سے مرادشعبان کا دوسرا نصف ہے، مطلب یہ ہے کہ ۱۵شعبان کے بعدنفلی صیام نہ رکھے جائیں تاکہ رمضان کے فرض صیام کے لیے اس کی قوت وتوانائی برقرار رہے۔ ۲؎ یعنی بادل کی وجہ سے مطلع صاف نہ ہو اور۲۹شعبان کو چاندنظرنہ آئے توشعبان کے تیس دن پورے کرکے رمضان کے صیام شروع کئے جائیں، اسی طرح اگر۲۹رمضان کوچاندنظرنہ آئے تو رمضان کے تیس صیام پورے کرکے عیدالفطرمنائی جائے۔ ۱؎ : 'رمضان سے پہلے'سے مرادشعبان کا دوسرا نصف ہے، مطلب یہ ہے کہ ۱۵شعبان کے بعدنفلی صیام نہ رکھے جائیں تاکہ رمضان کے فرض صیام کے لیے اس کی قوت وتوانائی برقرار رہے۔ ۲؎ یعنی بادل کی وجہ سے مطلع صاف نہ ہو اور۲۹شعبان کو چاندنظرنہ آئے توشعبان کے تیس دن پورے کرکے رمضان کے صیام شروع کئے جائیں، اسی طرح اگر۲۹رمضان کوچاندنظرنہ آئے تو رمضان کے تیس صیام پورے کرکے عیدالفطرمنائی جائے۔