أَبْوَابُ الزَّكَاةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ الصَّدَقَةِ لِلنَّبِيِّ ﷺ أَهْلِ بَيْتِهِ وَمَوَالِيهِ حسن حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَيُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الضُّبَعِيُّ السَّدُوسِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ حَكِيمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُتِيَ بِشَيْءٍ سَأَلَ أَصَدَقَةٌ هِيَ أَمْ هَدِيَّةٌ فَإِنْ قَالُوا صَدَقَةٌ لَمْ يَأْكُلْ وَإِنْ قَالُوا هَدِيَّةٌ أَكَلَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ سَلْمَانَ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَأَنَسٍ وَالْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ وَأَبِي عَمِيرَةَ جَدِّ مُعَرِّفِ بْنِ وَاصِلٍ وَاسْمُهُ رُشَيْدُ بْنُ مَالِكٍ وَمَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَأَبِي رَافِعٍ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَلْقَمَةَ وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ أَيْضًا عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَقِيلٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدُّ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ اسْمُهُ مُعَاوِيَةُ بْنُ حَيْدَةَ الْقُشَيْرِيُّ قَالَ أَبُو عِيسَى وَحَدِيثُ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ
کتاب: زکاۃ وصدقات کے احکام ومسائل
نبی اکرمﷺ، اہل بیت اور آپ کے موالی سب کے لیے زکاۃ لینے کی حرمت
معاویہ بن حیدہ قشیری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہﷺ کے پاس جب کوئی چیز لائی جاتی تو آپ پوچھتے : 'صدقہ ہے یا ہدیہ؟' اگرلوگ کہتے کہ صدقہ ہے تو آپ نہیں کھاتے اور اگر کہتے کہ ہدیہ ہے تو کھالیتے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:۱- بہز بن حکیم کی یہ حدیث حسن غریب ہے، ۲- اس باب میں سلمان ، ابوہریرہ، انس، حسن بن علی، ابوعمیرہ (معرّف بن واصل کے دادا ہیں ان کانام رشید بن مالک ہے)، میمون (یا مہران) ، ابن عباس ، عبداللہ بن عمرو ، ابورافع اور عبدالرحمن بن علقمہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں، ۳- نیزیہ حدیث ' عبدالرحمن بن علقمۃ،سے بھی مروی ہے انہوں نے اسے عبدالرحمن بن أبی عقیل سے اور عبدالرحمن نے نبی ﷺ' سے روایت کی ہے۔
تشریح :
۱؎ : صدقہ اورہدیہ میں فرق یہ ہے کہ صدقہ سے آخرت کا ثواب مقصودہوتا ہے اوراس کا دینے والاباعزت اورلینے والا ذلیل وحاجت مند سمجھا جاتا ہے جب کہ ہدیہ سے ہدیہ کئے جانے والے کاتقرب مقصود ہوتا ہے اورہدیہ کرنے والی کی نظرمیں اس کے باعزت اور مکرم ہو نے کا پتہ چلتا ہے۔
۱؎ : صدقہ اورہدیہ میں فرق یہ ہے کہ صدقہ سے آخرت کا ثواب مقصودہوتا ہے اوراس کا دینے والاباعزت اورلینے والا ذلیل وحاجت مند سمجھا جاتا ہے جب کہ ہدیہ سے ہدیہ کئے جانے والے کاتقرب مقصود ہوتا ہے اورہدیہ کرنے والی کی نظرمیں اس کے باعزت اور مکرم ہو نے کا پتہ چلتا ہے۔