أَبْوَابُ الزَّكَاةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ أَنَّ الصَّدَقَةَ تُؤْخَذُ مِنْ الأَغْنِيَاءِ فَتُرَدُّ فِي الْفُقَرَاءِ ضعيف حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الْكِنْدِيُّ الْكُوفِيُّ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَدِمَ عَلَيْنَا مُصَدِّقُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخَذَ الصَّدَقَةَ مِنْ أَغْنِيَائِنَا فَجَعَلَهَا فِي فُقَرَائِنَا وَكُنْتُ غُلَامًا يَتِيمًا فَأَعْطَانِي مِنْهَا قَلُوصًا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ أَبِي جُحَيْفَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ
کتاب: زکاۃ وصدقات کے احکام ومسائل
مالداروں سے صدقہ لے کر فقراء ومساکین کو لوٹانے کا بیان
ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس رسول اللہﷺ کا مصدق(زکاۃ وصول کرنے والا) آیا اوراس نے زکاۃ ہمارے مال داروں سے لی اوراسے ہمارے فقراء کو دے دیا۔میں اس وقت ایک یتیم لڑکا تھا، تواس نے مجھے بھی اس میں سے ایک اونٹنی دی۔
امام ترمذی کہتے ہیں:۱- ابوجحیفہ کی حدیث حسن ہے،۲- اس باب میں ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی روایت ہے۔
تشریح :
نوٹ:(سندمیں اشعث بن سوارضعیف ہیں، لیکن مسئلہ یہی ہے جو دیگر دلائل سے ثابت ہے)
نوٹ:(سندمیں اشعث بن سوارضعیف ہیں، لیکن مسئلہ یہی ہے جو دیگر دلائل سے ثابت ہے)