جامع الترمذي - حدیث 626

أَبْوَابُ الزَّكَاةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي صَدَقَةِ الزَّرْعِ وَالتَّمْرِ وَالْحُبُوبِ​ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْمَازِنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ:"لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَةٌ، وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ أَوَاقٍ صَدَقَةٌ، وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ صَدَقَةٌ". وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَابْنِ عُمَرَ، وَجَابِرٍ، وَعَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو.

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 626

کتاب: زکاۃ وصدقات کے احکام ومسائل کھیتی، پھل اور غلّے کی زکاۃ کا بیان​ ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺنے فرمایا: 'پانچ اونٹوں ۱؎ سے کم میں زکاۃ نہیں ہے، اور پانچ اوقیہ ۲؎ چاندنی سے کم میں زکاۃ نہیں ہے اور پانچ وسق ۳؎ غلّے سے کم میں زکاۃ نہیں ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: اس باب میں ابوہریرہ ، ابن عمر ، جابر اور عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تشریح : ۱؎ : یہ اونٹوں کا نصاب ہے اس سے کم میں زکاۃ نہیں۔ ۲؎ : اوقیہ چالیس درہم ہوتا ہے،اس حساب سے ۵اوقیہ دوسودرہم کے ہوئے، موجودہ وزن کے حساب سے دوسودرہم ۵۹۵گرام کے برابر ہے ۔ ۳؎ : ایک وسق ساٹھ صاع کاہوتا ہے پانچ وسق کے تین سوصاع ہوئے موجودہ وزن کے حساب سے تین سوصاع کاوزن تقریباً (۷۵۰) کلوگرام یعنی ساڑھے سات کوئنٹل بنتا ہے۔ ۱؎ : یہ اونٹوں کا نصاب ہے اس سے کم میں زکاۃ نہیں۔ ۲؎ : اوقیہ چالیس درہم ہوتا ہے،اس حساب سے ۵اوقیہ دوسودرہم کے ہوئے، موجودہ وزن کے حساب سے دوسودرہم ۵۹۵گرام کے برابر ہے ۔ ۳؎ : ایک وسق ساٹھ صاع کاہوتا ہے پانچ وسق کے تین سوصاع ہوئے موجودہ وزن کے حساب سے تین سوصاع کاوزن تقریباً (۷۵۰) کلوگرام یعنی ساڑھے سات کوئنٹل بنتا ہے۔